The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ کے 15 اضلاع کی 70 سے 90 فیصد تک فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،اسماعیل راہو … لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوچکی ہے مگر وفاق نے نہ کوئی اعلان کیا اور نہ کوئی بیان جاری کیا،وزیر زراعت … مزید

9

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوچکی ہے مگر وفاق نے نہ کوئی اعلان کیا اور نہ کوئی بیان جاری کیا۔سندھ کے 15 اضلاع کی 70 سے 90 فیصد تک فصلیں تباہ ہوچکی ہیں.یہ بات انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں میں زراعت کو ہونے والے نقصانات پر سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی. صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے کپاس، چاول،مرچی،ٹماٹر اور دیگر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں,وفاق صوبے میں زرعی ایمرجنسی لاگو کری.انہوں نے کہا کہ صوبے میں 15 لاکھ 62 ہزار پر کپاس کاشت کی گئی تھی تھرپارکر میں 70, سکھر 35، سانگھڑ 21، نوشہروفیروز 20،ٹھٹھہ سجاول میں 50 فیصد کپاس ختم ہوچکی ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار 75میرپورخاص 80،عمرکوٹ 80،جامشورو 15، حیدرآباد 30 اور بدین میں بھی 70 فیصد کپاس کونقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں 7 لاکھ 40 ہزار 208 ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا تھا جس میں نوشہروفیروز میں 9 بدین 18،ٹنڈوالہ یار 50 اور ٹنڈو محمد خان میں 5 فیصد گنے کی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ٹماٹر کی فصل عمرکوٹ، میرپورخاص اور بدین میں مکمل ختم ہوچکی ہے، کیلے کی فصل ٹنڈوالہ یار میں 70 فیصد ختم ہوچکی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ چاول کی فصل کو ٹھٹھہ میں 15،بدین 40 اور ٹنڈومحمد خان میں 20 فیصد نقصان پہنچا ہے۔باجرہ اور مکئی بھی 80 فیصد ختم ہوچکا ہے۔حالیہ بارشوں نے پچاس سالہ ریکارڈ توڑا ہے شہری زندگی کے ساتھ زراعت بھی تباہ ہوئی.وزیرزراعت نے کہا کہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے کسان پریشان ہیں بیج،کھاد اور ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے بھی پہلے ہی کاشتکارون کو پریشان کیاہوا ہے۔ٹڈی دل کے بعد بارشوں نے شدید نقصان پہنچایا سبزیاں بھی ایکسپورٹ نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے منتخب وفاقی کابینہ میں بیٹھے وزرا نے بھی صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا آج وہ کہیں نظر نہیں آرہے۔سندھ کہ مسائل پر وفاق میں بیٹھے وزرا خاموش بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے اتحادی خاموش ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں صدر ملکت اور گورنر کودورہ کراکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی, وفاق نے عملی مدد کوئی نہیں کی اور نہ ہی کوئی اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More