The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے،خرم شیر زمان … صوبے کے باشعور عوام کو امداد کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے،رہنما تحریک انصاف

5

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی عوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے۔سندھ کی باشعور عوام کو امداد کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔سندھ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے جس لوگوں کو سہولیات ملیں گی۔بلاول نے اپنے دوروں میں لوگوں کی امداد کی بجائے بلدیاتی الیکشن کا چورن بیچا۔فرزند زرداری کے والد کی داستان کرپشن سے سندھ کا بچہ بچہ واقف ہے۔یہ باتیں انہوں نے انہوں نے انصاف ہاوس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے پرائیویٹ کنٹریکٹر زکے وفد سے ملاقا ت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے پرائیویٹ کنٹریکٹر زنے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار، پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر سبحان علی ساحل، لیبر ونگ کراچی کے صدر نعیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ارشد ، ارسلان فیصل مرزا، انجم فیروز بھٹی اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں میں ریفارمز لا رہی ہے۔ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ملک کی عوام ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور انکی کابینہ کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔ اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی ترقی اور پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن جماعتیں چاہے جتنا شور شرابا کرلیں پی ٹی آئی ملکی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More