The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ کے دل کراچی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا ائیرپورٹ پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا،جمال عارف سہروردی

16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن و حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان اور رہنما پی ڈی ایم جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ائیرپورٹ پر فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا، حیدرآباد ڈویژن کے 9اضلاع سے صبح 6 بجے سے قافلے کراچی کیلئے روانہ ہوں گے جو 11بجے ائیرپورٹ پر جمع ہوں گے مریم نواز 12بجے ائیرپورٹ پہنچیں گی، ان کے ساتھ سابق ویراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، محمد زبیر، رانا مشہود ہوں گے، انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر سندھ کا تاریخ کا اہم دن ہے باغ جناح میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا جلسے سے مریم نواز اور پی ڈی ایم کے قائدین خطاب کریں گے، یہ جلسہ پاکستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا اور موجودہ حکومت کے ہاتھ میں چارج شیٹ تھمادے گا۔

(جاری ہے)

درایں اثناء جمال عارف سہروردی نے گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا جلسہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا خطاب عوام کے دلوں کی ترجمانی تھا، انہوں نے کہاکہ ظلم کا سورج غروب ہونے والا ہے اور جمہوریت کی صبح طلوع ہونے والی ہے، ا نہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ جلسے نے پاکستان کی تاریخ الٹ کر رکھ دی ہے اور حکومت کی رخصتی قریب ہوچکی ہے کیونکہ ملک کی معیشت بیٹھ چکی ہے، بزنس مین اور تجارتی لوگوں کو دن بدن نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، عام آدمی بھوک سے نڈھال ہے ، روزگار کے دروازے بند ہوچکے ہیں ایسے وقت میں مسلم لیگ امید کی آخری کرن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More