The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ و بلوچستان کے جزائر پر غیر آئینی قبضہ قبول نہیں،تاج مری

21

ہفتہ اکتوبر
20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی سندھ کے رہنمائوں اور کارکنوں نے این پی سندھ وحدت کے صدرتاج مری کی قیادت میں سندھ ایکشن کمیٹی کی کال پر منعقد ہونے والے مظاہر ے میں شرکت کی، یہ احتجاجی مظاہرہ جزیرہ ڈینگی و بنڈہار سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں اور جزیروں پر وفاق کے قبضے کیخلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدکیاگیاتھا، نیشنل پارٹی سندھ کااس سلسلے میں موقف ہے کہ وفاقی حکومت کایہ اقدام سراسرغیرآئینی ہے اوریہ اقدام قومی وحدتوں کے حقوق پرڈاکہ ذنی کے مترادف ہے نیشنل پارٹی سندھ کے صدرتاج مری نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا سندھ و بلوچستان کے لوگ لاوارث نہیں ہیں کہ کوئی ان کی سرزمین پرسازشوں کے زریعے قبضہ جمالے، انہوں نے کہاہماری جماعت اس سلسلے میں جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گیاور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اس غیرآئینی آرڈیننس کوفی الفورواپس لیاجائے،ماورائے آئین وقانون اقدامات سے گریز کیاجائے اورطے شدہ آئینی مسائل کومتنازعہ نہ بنایاجائے کیوں کہ اس طرح کے معاملات کسی بھی طرح ملک اورقوم کے مستقبل کیلئے ٹھیک نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More