The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار … کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

11

کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی
جمعرات ستمبر
11:03

سندھ میں 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف
کورونا کے باعث ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخوا میں بند کیے گئے جبکہ 5 آزاد کشمیر اور ایک تعلیمی ادارہ اسلام آباد میں بند کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق یہ تمام ادارے 48 گھنٹوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ان اداروں میں کورونا وبا پھیلی ۔

یاد رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولے گئے ، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔
کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More