The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق، 341دیگر متاثر … اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 127727 تک جا پہنچی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

7

اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 127727 تک جا پہنچی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

منگل ستمبر
20:59

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق، 341دیگر متاثر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کورونا وائرس سے مزید تین مریضوں کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 2448 تک پہنچ گئی ہے اور 13642 ٹیسٹ کرنے کے نتیجے میں 341 نئے کیس سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کے روز وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2448 ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید 101 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 127727 تک جا پہنچی ہے جوکہ 96 فیصد صحتیابی کی شرح ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 13642 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 341 کیسز ظاہر ہوئے جوکہ موجودہ تشخیصی شرح دو فیصد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 1158904 ٹیسٹ کروائے گئے جن کے نتیجے میں 132591 کیسز کی تشخیص کی گئی جو مجموعی طور پر 11 فیصد تشخیصی شرح ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 2416 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 2137 گھروں میں، 5آئسولیشن سینٹرز میں اور 274 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 19 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کے مطابق 341 نئے کیسوں میں سے 173 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع جنوبی 66، ضلع شرقی 46، ضلع کورنگی 32، ضلع وسطی 13، ضلع غربی 11 اور ضلع ملیر 5 شامل ہیں۔ جبکہ دیگر اضلاع میں دادو 34، جامشورو 33، سکھر 17، شہید بینظیر آباد 9، حیدرآباد 7، ٹنڈو الہیار 4، ٹنڈو محمد خان اور سجاول 3-3، لاڑکانہ، مٹیاری، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں 2-2 اور خیرپور ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے سب کیلئے ماسک پہننا، ہاتھ بار بار دھونا، مصافحہ کرنے اور ہجوم سے گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا محفوظ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More