The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 5انتقال کرگئے … گھنٹوں کے دوران9094نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید239 نئے کیسز سامنے آئے،وزیراعلیٰ سندھ

24

گھنٹوں کے دوران9094نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید239 نئے کیسز سامنے آئے،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ اکتوبر 19:02

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 5انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے اور 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 180 مریض صحت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9094نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید239 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید5مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2579ہوگئی ہے جوکہ 1.8 فیصد اموات کی شرح بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1528228نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 141713 کیسز سامنے آ چکے ہیں جو کہ صوبے میں تشخیص کا 9.3 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید180مریض صحت ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 134674 ہوچکی ہے جوکہ 95 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت4460مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4219 گھروں میں ،5آئسولیشن سینٹر ز میں اور236مختلف اسپتالوں میں ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 159 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 239 نئے کیسز میں سی163 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 70،ضلع جنوبی50، کورنگی 17، ضلع وسطی 13، ملیر 8، ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 6،قمبر4، خیرپور3، مٹیاری 3،سکھر 3، سجاول 2، میرپور خاص2، دادو 2، گھوٹکی 1، جامشورو1،لاڑکانہ 1، نوشہروفیروز1، شہید بے نظیر آباد 1، شکار پور1، ٹنڈو محمد خان میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئیہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More