The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے ،روزمرہ کی کرپشن کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا میں سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی ، عمران قریشی

7

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے ۔ روزمرہ کی کرپشن کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا میں سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ سرکاری سطح پر براہ نام کورونا کے ٹیسٹ کروائے گئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے والوں کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت لیتی رہی۔ سندھ حکومت نے قرنطینہ سینٹر جو قائم کئے ان میں غریب مریضوں کے لئے نہ تو علاج کی سہولیات تھی اور نہ ہی مناسب خوراک اور دیکھ بھال۔ 80فیصد افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ تھے لیکن صوبائی حکومت اربوں روپے کھاگئی ۔ نہ تو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کو کوئی امداد دی گئی اور نہ ہی ان کے نقصان کا ازالہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اب یہی وزیراعلیٰ اور ان کے نورتن سیلاب اور بارش متاثرین کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں ۔

کسی متاثر کو نہ تو مالی امداد دی گئی ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ 12 سال سے سندھ میں اقتدار پر قابض پیپلزپارٹی کی حکومت غریب عوام کیلئے زندگی کی سہولیات نہیں دلاسکی ہے۔ عوام بدحالی مشکلات کا شکار ہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعد ہر طرح کے اختیارات کا رونا رونے والی صوبائی حکومت صرف ووٹ لینے کی حد تک عوام سے رابطہ رکھتی ہے مصیبت اور پریشانی میں کبھی عوام کا ساتھ نہیں دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More