The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں شادی ہالز پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا … 15ستمبر کے بعد سےشادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ

27

کراچی(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 14ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) فیصلوں کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 15ستمبر کے بعد سےشادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلوں اور ماسک کےساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ نے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار بھی جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی اور ہفتے کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی اور لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا حکم نامہ 15 اکتوبر تک مؤثر ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کورونا کے باعث سندھ حکومت نے شادی ہالز میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے کل سے تعلیمی ادارے بھی مرحلہ وار کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا نے بھی 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  شادی ہالز میں اسٹاف 50 فیصد کم افراد پر مشتمل ہوگا، شادی ہالز میں سماجی دوری پر مبنی اقدامات کے تحت لوگوں کو بٹھایا جائے گا، شادی ہالز کھولنے سے قبل تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔اعلامیے کے مطابق  شادی ہالز کے داخلی اور خارجی راستوں پر رش سے گریز کیا جائے ، شادی ہالز انتظامیہ بخار چیک کرنے کیلئے تھرمل گن کا انتظام کرے گی، ہر  تقریب سے قبل شادی ہالز کو سینی ٹائز کیا جائے، 2 گھنٹے سے زیادہ شادی ہالز میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہوگا،  شادی ہال میں 2 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسرے پروگرام کی اجازت ہو گی۔اعلامیے کے مطابق رات 10 بجے کے بعد کسی بھی شادی ہال میں پروگرام کی اجازت نہیں ہو گی،  شادی ہالز کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More