The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ

3

بدھ ستمبر
18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سندھ میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا گیا، قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اورجرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون 2020 پر دستخط کردیے، جس کے بعد سندھ میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا گیا۔شکار کرکے سوشل میڈیا سمیت دیگر فورم پر جنگلی حیات کی نمائش مہنگی پڑے گی ، نئے قانون میں سوشل میڈیا پر شکار جانوروں اور پرندوں کی تصاویر پوسٹ کرنے والے کسی بھی شخص کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم کے تحت مقدمات کی شق بھی شامل ہیں ، سندھ کا وائلڈ لائف محکمہ سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرے گااور وائلڈ لائف محکمہ سائبر کرائم کیسز ایف آئی اے کے ساتھ تحقیقات کرے گا۔محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید احمد مہر نے کہاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اورجرمانہ ہوگا اور بغیر اجازت اور لائسنس کیبغیر جنگلی حیات کے رکھنے پر6ماہ قیدہوگی۔قانون کے مطابق بغیر لائسنس دکانوں اور بازاروں میں پرندوں کی غیرقانونی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی، بل 2020 کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More