The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت فال 2020 انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیاگیا

4

اتوار ستمبر
16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام فال 2020 میں داخلہ لینے والے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا، اس سال داخلہ کیلئے آن لائن اپلائے کرنے والے طالبعلموں کی کل تعداد مقررہ نشستوں سے پانچ گنا زیادہ رہی،کمپیوٹر بیسڈ آن لائن ٹیسٹ کا جائزہ لینے کے لئے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے ڈینز، رجسٹرار ، ناظم امتحانات اور دیگر کے ہمراہ امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سال متعدد طلبہ نے جامعہ میں داخلہ لینے میں دلچسپی کا اظہارلیا جو کہ گزشتہ سال سے کئی گنا زیادہ ہے، انھوں نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جامعہ 15 ستمبر سے کھول دی جائے گی تمام طلبہ، اساتزہ اور ملازمین ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے پابند ہونگے، ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزید کہا کہ داخلے مکمل طور پر میرٹ پر دیے جائیں گے، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ کا 15 اور 16 ستمبر کو براہ راست انٹرویو لیا جائے گا ، انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست آج 14 ستمبر کوجاری کی جائے گی، اورینٹیشن ڈے اور اور کامیاب امیدواروں کی کلاسز 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More