The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے کل ہو ںگے

10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور تقویت الایمان سکول کے تعاون سے سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کل جمعہ کو یونین کلب کراچی میں ہوںگے۔ اس موقع پر تقویت الایمان سکول کے سربراہ شجاع الدین مہمان خصوصی ہوںگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر17، انڈر15، انڈر13، انڈر 11، انڈر9 اور انڈر7 کے مقابلے رکھنے کے علاوہ سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

فائنل مقابلے کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More