The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہو گئی

10

اتوار ستمبر
16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور تقویت الایمان سکول کے تعاون سے سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ یونین کلب کراچی میں شروع ہو گئی۔ تقویت الایمان سکول کے سربراہ شجاع الدین نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی، شازیہ شجاع، سرور حسین اور رئیسہ اشفاق بھی موجود تھے، افتتاحی روز مینز سنگلز میں کھیلے گئے مقابلوں میں عامر ممتاز، عزیز کچھی، مصحب عمیر، محمد احمد، شعیب عباس اور شاہد امان نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، انڈر 15 کے مقابلوں میں احسن احمد اور عبداللہ رزاق نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر17، انڈر15، انڈر13، انڈر 11، انڈر9 اور انڈر 7 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی شامل ہیں اور چیمپیئن شپ 18 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More