The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ رینجرز نے جیکب آباد میں بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

9

جمعرات ستمبر
17:02

سندھ رینجرز نے جیکب آباد میں بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں انڈین چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبر K-8056میں تلاشی کے دوران 640 بیگز(18 ہزار کلوگرام) انڈین چھالیہ بر آمد کی گئی جو کہ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی جس کی مالیت تقریبا 1کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔ملزمان اوربرآمد شدہ چھالیہ بمعہ ٹرک کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More