The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس ، … سپریم کورٹ کا نیب کو غلام ایس پی نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

5

سپریم کورٹ کا نیب کو غلام ایس پی نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

پیر ستمبر
14:51

سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دور ان نیب کو غلام ایس پی نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے انکوائری کے بعد ملوث افسران کو سزائیں دیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ مرکزی کردار ایس پی غلام نبی کیریو کو کم ترین سزا کیوں دی گئی غلام نبی کیریو کے دستخط سے تمام اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری ہوئے، کیا غلام نبی کیریو جرم ثابت ہونے پر بھی پولیس میں ہی ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کم ترین سزا ملنے پر غلام نبی کیریو کی پولیس ملازمت برقرار ہے، نیب نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں غلام نبی کیریو کو گرفتار کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے صرف چھوٹے افسران کو جبری ریٹائر کیا، لگتا ہے غیرقانونی بھرتیوں کو حکومتی آشیرباد حاصل تھی، ملوث افسران کیخلاف کارروائی بھی سیاسی سٹنٹ ہی لگتی ہے۔عدالت نے نیب کو غلام ایس پی نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ نے سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More