The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزائر وفاق کے حولے کرنے اور جاری صدارتی آرڈینس کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی

14

ہفتہ اکتوبر
21:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزائر وفاق کے حولے کرنے اور جاری صدارتی آرڈینس کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے اور اس سلسلہ میں جاری صدارتی ارڈینس کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہران چوک سے ایڈوکیٹ بشیر ٹالپور ایڈوکیٹ رام کوہلی خادم ٹالپور جاکھرو نوحانی سید میر حیدر شاہ اسماعیل پٹھان اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا .اس موقع پر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق چھوٹے صوبوں کو حقوق فراہم کرنے کی بجائے ہماری زمین وسائل اور جزائر پر قابض ہونے کہ لئے سازشیں کر رہا ہے افسوس کہ وفاق کی اس سازش میں پیپلزپارٹی سندھ حکومت بھی برابر کی شریک جرام ہے انہوں نے کہا وفاق نے یہ سازش بند نہ کی تو وفاقی سرکار کا ہر محاز پر گہرا کیا جائے گا اور سندھ کی عوام اپنی مٹی زمین وسائل اور جزائر کی حفاظت ہر صورت کر گی.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More