The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں ،رحمن ملک … خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے … مزید

5

خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے ، مجھے انصاف چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

پیر ستمبر
14:51

سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں ، خواتین کی عزت کرتا ہوں، ریپ اور شراب کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے ، مجھے انصاف چاہیے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ سنتھیا ایک مہرہ ہے، میں یہ دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،اٴْن لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا ہے، کونسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگامیں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر ایکسپوز کرونگا۔ امنہوںنے کہاکہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی، سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے، 7 میڈیا ہاؤسز نے میرے پر ریپ کا الزام لگایا، شراب کے بھی الزامات لگائے، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے،پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواہد پیش کیے وہ سنے گئے، ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی،میں کھڑا رہا،مخالفوں نے کورٹ میں میرٹ کی تو بات نہیں کی، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی،اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاکی کے ساتھ ایف آئی آر درج ہوئی جائے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ مخدوم شہاب الدین کے بارے میں کہا گیا کہ اٴْنہوں نے پیچھے سے زپ کھولی اٴْنکا تو نام نہیں لیا پھر ، کسی انڈین فلم کا سین بنا کر میرے پہ تھوپ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سٹے کی میں بات نہیں کرونگا کیونکہ وہ میری پارٹی نے کیا ہوا ہے، مجھے اللہ سے انصاف چاہیے،میں تو چاہتا ہوں یہ تفتیش ہو۔ انہوںنے کہاکہ میں لیٹ آتا ہوں لیکن ٹھا کر کے آتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More