The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سمندری طوفان سیلی کے باعث امریکی ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

11

جمعرات ستمبر
14:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سمندری طوفان سیلی نے امریکہ کے کئی ساحلوں علاقوں میں شدید بارشوں، بجلی کی فراہمی میں تعطل اور مادی نقصانات کی صورت میں وسیع پیمانے پرتباہی مچا دی ۔ ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد بد ترین سیلابوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ان دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے تاریخی حد تک تباہی آ بھی چکی ہے۔

طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہزاروں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا اور بجلی کے کھمبوں کے علاوہ تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔ سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا نطام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہو گئے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔طوفان سے نقصانات کا اندازہ دو سے تین بلین ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More