The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سمندری طوفان ”سیلی“ امریکی ساحلوں سے ٹکرا گیا … ریاست فلوریڈا اور الاباما میںلاکھوں افراد بجلی سے محروم

5

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2020ء) سمندری طوفان ”سیلی“ امریکی ریاست الاباما کے ساحلی قصبوں سے ٹکرا گیا ہے اپنے ساتھ تند و تیز ہوائیں اور شدید بارشیں لانے والے طوفان کے متعلق موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ خلیجی ساحل کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب لا سکتا ہے. سیلی میں ہواﺅں کی رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور طوفانوں کی درجہ بندی میں اس وقت وہ دوسری کیٹیگری پر ہے ماہرین سمندری طوفانوں کو اس کی شدت کے لحاظ سے پانچ درجوں میں تقسیم کرتے ہیں. نیشنل ہری کین سینٹر نے میسی سیپی اور الاباما کے سرحدی علاقوں اور شمالی فلوریڈا کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب ہے اور وہ بڑے پیمانے پر تباہی لا سکتا ہے. ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں آج 20 سے 30 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ طوفان 88 سینٹی میٹر تک مینہ برسا سکتا ہے، جس سے علاقے میں تباہ کن سیلاب آ سکتے ہیں. موسمیات کے محکمے کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریاست ورجینیا کے شمالی حصے اور نارتھ اور ساﺅتھ کیرولائنا کے کئی حصوں میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ ہری کین سیلی کے باعث فلوریڈا، جنوبی الاباما اور جنوب مغربی جارجیا کے کئی علاقوں میں دن بھر بگولے چل سکتے ہیں. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روزریاست فلوریڈا‘لوزیانا، میسی سیپی اور الاباما کے علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وہاں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مقامی اور ریاستی عہدے داروں کے اعلانات پر دھیان دیں. دوسری جانب ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست فلوریڈا اورالاباما میں طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں‘طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اورالاباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچایا ہے.

ریاست الاباما میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک کے بھی مسائل سامنے آرہے ہیں‘فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اورالاباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More