The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سماجی فاصلہ نہ اپنانے اور کووڈ19کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا اظہار برہمی

3

Umer Jamshaid عمر جمشید
بدھ ستمبر
18:45

سماجی فاصلہ نہ اپنانے اور کووڈ19کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا
اچانک دورہ کیا، چھٹی کے اوقات کارپر کالج کے باہر لگے رش کی وجہ سے سماجی
فاصلہ نا اپنانے پر اظہار برہمی کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے موقع پر
کالج انتظامیہ اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک کی
فراوانی کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے فلفور ضروری
اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی
تعلیمی اداروں کے باہر رش نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ تمام
سکولوں و کالجوں میں سماجی فاصلہ قائم کیا جائے ، حکومت کی جانب سے جاری
کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More