The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعید آباد پولیس نے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا،ملزمان رقم چھوڑ کر فرار ہو گئے

27

ہفتہ اکتوبر
22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سعید آباد پولیس نے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا،ملزمان رقم چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مین حب ریورروڈ سعید آباد پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مدعی عدنان ولد تاج حمید سے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی،تاہم شور پرعلاقہ گشت پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان رقم چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تمام رقم با حفاظت مدعی عدنان تاج کے حوالے کردی جو کہ حب چوکی بلوچستان کا رہائشی ہے اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔ جس پر مدعی نے خوشی کا اظہار کیا اور بروقت موقع پر پہنچ کر اسکی جان اور مال کی حفاظت کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More