The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے خطے کی صورت حال پربات چیت … سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی 20اجلاس اور اس کے شیڈول پربھی تبادلہ خیال کیا گیا

8

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی 20اجلاس اور اس کے شیڈول پربھی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات ستمبر
12:12

سعودی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے خطے کی صورت حال پربات چیت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماوں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلفیون پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔اس موقع پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی 20اجلاس اور اس کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی اور روسی وزرا خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورت اور مشرق وسطی میں ہونے والی امن پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More