The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے عراق کی وزارت دفاع کے لیے طبی سامان کی امداد

12

منگل ستمبر
10:55

ریاض۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سعودی وزارت دفاع نے طبی امداد سے بھرا ایک طیارہ عراقی وزارت دفاع کے لیے بھیجا۔ اس اقدام کا مقصد صحت کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کی کوششوں کو سپورٹ کرنا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔

(جاری ہے)

یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے پیش کی جانے والی اس بڑے اور مستقلتعاون کی ایک کڑی ہے جوسعودی عرب صحت کے شعبے میں کام کرنے والی طبی ٹیموں اور کارکنان کی صلاحیتوں کو تقویت پہنچانے کے لئے پیش کر رہا ہے۔

سعودی خبر رساںادارے کے مطابق سعودی عرب کا ایکC130 طیارہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرعراقی وزارت دفاع کے لیے طبی امداد کا سامان لے کر پہنچا۔طیارے کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر عراق میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری ، عراقی چیف آف اسٹاف کے معاون، عراقی فضائیہ کے سربراہ ، عراقی فوج میں طبی امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور متعدد شہری اور عسکری ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More