The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی مجلس شوری کی عمرہ و حج کمپنیوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

5

جمعرات ستمبر
10:56

مکہ۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی مجلس شوری نے عمرہ و حج کمپنیوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی صدارت میں ہونے والے مجلس شوری کے آن لائن اجلاس میں وزارت حج و عمرہ کی مالیاتی سالانہ رپورٹ پر بحث ہوئی۔ مجلس شوری نے وزارت حج و عمرہ سے کہا کہ وہ مسجد الحرام کے آس پاس کے علاقے کو مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے جوڑنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کرے۔ شوری نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ حج اور عمرہ زائرین کو بہترین رہائش کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ حاجیوں کی رہائش کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ طے کیا جائے کہ حج پر آنے والوں کی رہائش پر کس قسم کی اور کس معیار کی سہولتیں فراہم کی جانا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

مجلس شوری نے یہ بھی کہا کہ وزارت حج اپنی خدمات کے لیے نئی سمارٹ ایپس کو جلد از جلد مکمل کرے۔ اس حوالے سے راستہ بھول جانے والوں کی رہنمائی کو گائیڈ کرنے والی ایپ اور مطلوبہ مقامات پر پہنچنے کے لیے اجازت ناموں کے حصول کے سسٹم کو جدید تر بنایا جائے۔ شوری نے وزارت حج سے یہ بھی کہا کہ وہ عمرہ کمپنیوں، داخلی عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والوں اور معلمین پر پڑنے والے کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی جائزہ رپورٹ تیار کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More