The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نیستر سے زیادہ جڑی بوٹیوں کی فروخت ممنوع قرار دے دی

8

جمعرات ستمبر
11:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی ای) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 70 سے زیادہ جڑی بوٹیوں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے جاری کردہ رپورٹ میںکہا کہ جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ چھاپہ مار ٹیم میں وزارت بلدیات و دیہی امور کے نمائندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایف ڈی اے نے بیان میں مزید کہا کہ جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والے جڑی بوٹی کے ساتھ اس کا تعارف، اس کے استعمال کی آخری تاریخ چسپاں کریں۔ دکان میں نمایاں جگہ پر جڑی بوٹیوں کا چارٹ جاری کریں۔ اسی کے ساتھ ایس ایف ڈی اے اور وزارت بلدیات و دیہی امور کے مونو گرام کے ساتھ یہ تنبیہ بھی نمایاں کریں کہ جڑی بوٹیوں سے علاج سائنٹفک بنیادوں پر ثابت نہیں ہے۔ جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والے دکانداروں پر یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جڑی بوٹی یا مرکب جڑی بوٹیوں پر ایسی کوئی تحریر چسپاں نہ کریں جس میں دعوی کیا جارہا ہو کہ اس جڑی بوٹی یا دیسی دواؤں سے فلاں مرض کا علاج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More