The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیرکا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال … پاکستان، سعودی … مزید

12

پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے‘ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

پیر ستمبر
22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور گہرے، برادرانہ مراسم ہیں۔ا۔ہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More