The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازوں میں اضافے کی کوششیں، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کر دی … سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی درخواست پر عمران خان کی جانب سے وزارت خارجہ کو … مزید

28

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی درخواست پر عمران خان کی جانب سے وزارت خارجہ کو اقاموں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی
منگل ستمبر
23:16

سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازوں میں اضافے کی کوششیں، وزیراعظم نے وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازوں میں اضافے کی کوششیں، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کر دی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی درخواست پر عمران خان کی جانب سے وزارت خارجہ کو اقاموں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے قبل سعودی عرب پہنچنے سے قاصر پریشان حال پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جانےوالے مسافروں کو ٹکٹ کےحصول کے حوالے سے درپیس مشکلات پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے وزیراعظم عمران خان سےٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ارشد ملک نے تارکین وطن پاکستانیوں کی
مشکلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور سعودی ایوی ایشن کی محدود پروازوں کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے مدد کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے سربراہ نے
وزارت خارجہ سے بھی کردار ادا کرنےکی استدعا کی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سعودی حکام سے بات کر کے مزید پروازیں دلوائیں اور اقامےکی مدت میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو پی آئی اے کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔
                                                                       

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More