The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب میں کوروناوائرس کے 621 نئے کیسز کی تصدیق

10

جمعرات ستمبر
11:11

سعودی عرب میں کوروناوائرس کے 621 نئے کیسز کی تصدیق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس621 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 621 نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 551 ہو گئی ہے جبکہ 90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جن کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 4 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کووڈ۔19سے 31 افراد کی موت کے بعد مجموعی اموات 4 ہزار 369 ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 178 ہے جن میں سے ایک ہزار 238 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جدہ میں 58، ریاض 41، الھفوف37، دمام 36، مدینہ 34، ینبع 33، المبرز 26، عرعر 13، بلجرشی 12، القطیف 12، حائل 11، جازان 12 اور خمیس مشیط میں 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More