The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب میں ایک بار پھر میوزیکل کنسرٹس کی تیاریاں شروع ہو گئیں … سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق نیشنل ڈے پر جدہ، دمام اور ریاض کنسرٹ ہوں گے

12

 ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 ستمبر2020ء) سعودی عرب کے نیشنل ڈے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی یوم وطنی کے موقع پر میوزیکل کنسرٹس کا اعلان کر دیا ہے ۔ پروگرام کے مطابق نیشنل ڈے پر جدہ، دمام اور ریاض کنسرٹ ہوں گے ۔ منگل 22 ستمبر کو سعودی فن کار راشد الماجد اور اصیل ابوبکر دمام کے گرین ہال میں پرفارم کریں گے۔23 ستمبر کو ریاض میں ماجد المہندس کی پرفارمنس ہو گی، جبکہ 25 ستمبر کو رابع صقرکی جانب سے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں میوزیکل پروگرام ہو گا۔ اُردو نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں بھی 5 تقریبات ہوں گی اس کی شروعات منگل 22 ستمبر سے ہوں گی۔ اماراتی گلوکارہ احلام اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ بدھ 23 ستمبر کو عبادی الجوہر اور دالیا مبارک جمعرات 24 ستمبر کو انغام اور تامر عاشور جبکہ جمعہ 25 ستمبر کو محمد حماقی پروگرام کریں گے۔

(جاری ہے)

کنسرٹس کا اختتام 26 ستمبر کو عمرو دیاب کے پروگرام سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ًسعودی عرب کا نیشنل ڈے (یوم وطنی) چند دنوں بعد منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مملکت میں مقیم تارکین وطن اور مقامی ملازمین کو تعطیلات کی خوشخبری دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یوم وطنی کے موقع پر سرکاری اورنجی اداروں و کمپنیوں کے ملازمین کو تعطیل ہو گی۔وزارت افرادی وقت کے بیان کے مطابق نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کو 23 ستمبر بروز بْدھ چھْٹی ہو گی جبکہ سرکاری اداروں میں 23 اور 24 ستمبر (بْدھ اور جمعرات) کو تعطیل ہو گی۔ واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق یوم الوطنی کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں ایک دن کی چھْٹی ہوتی ہے۔ تاہم اگر چھٹیوں کے درمیان ڈیوٹی کا دن آ جائے تو ایسی صورت میں سرکاری ملازمین کو اس روز کی بھی چھْٹی دے دی جاتی ہے۔رواں سال یوم الوطنی بدھ 23 ستمبر کو ہو گا۔ چونکہ سرکاری اداروں میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہے۔ اس لیے بْدھ کو یوم الوطنی کی تعطیل ہونے کے باعث جمعرات یعنی 24 ستمبر کو بھی چھْٹی دے دی گئی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین بْدھ سے لے کر ہفتہ کے روز تک چار تعطیلات کے مزے اْڑائیں گے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More