The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،کابینہ کے اجلاس میں اعلان … دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام تر صورتوں کے خلاف برادر ملک افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے،بیان … مزید

4

دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام تر صورتوں کے خلاف برادر ملک افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے،بیان

بدھ ستمبر
14:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سعودی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت عرب ممالک کی وحدت، سیادت اور ان کی اراضی کی سلامتی کی خواہاں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ موقف ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والے کسی ضرر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وہ مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کو سپورٹ کرتا ہے جن کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔

(جاری ہے)

اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے واضح کیا کہ کابینہ نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت میں منظم طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بیسلٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کی کوششوں کی مذمت کی۔

کابینہ نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کو سراہا۔اسی طرح سعودی کابینہ نے مملکت کی طرف سے اس دھماکے کی بھی سخت مذمت کی جس میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر کی سواری کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مملکت نے باور کرایا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام تر صورتوں کے خلاف برادر ملک افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More