The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب سے بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی بحال

4

بدھ ستمبر
10:25

جدہ ۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ مستثنیٰ زمروں کے سفر کے لیے تمام بین الاقوامی ایئر پورٹس پرجزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ پہلی پرواز سعودی عرب سے روانہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں نے مستثنیٰ زمروں کے سفر کی منظوری کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔

اس سلسلے میں وزارت صحت اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ ہے۔محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ مقررہ ضوابط کے مطابق کسی بھی غیرملکی کو سعودی عرب میں اس وقت تک داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاوقتیکہ وہ کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ثبوت نہ پیش کردے۔ یہ ثبوت مملکت سفر کرتے وقت اپنے ہمراہ لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More