The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب ، اپنی ماں کے قاتل 2 داعشی دہشت گردوں کو سزائے موت

6

منگل ستمبر
10:55

ْ ریاض۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ میں شامل دو بھائیوں کو جون 2016 کو اپنی ماں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان پر ماں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری نظریات اختیار کرنے، کتاب و سنت اور اجماع امت سے انحراف، حاکم وقت کی نافرمانی، اپنے خاندان سے بغاوت، علما کے مشوروں کو نظرانداز کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر اپنی ماں کو جان سے مارنے کے الزامات عاید کیے گئے ۔عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے عدالت کے رو برو اپنی بوڑھی ماںکو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More