The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب، ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت

5

جمعرات ستمبر
10:56

ریاض۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے درندوں اور انسانوں کے قدموں کے نشانات دریافت ہو ئے ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق اس اہم تاریخی دریافت کا اعلان وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کی سرپرستی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ڈاکٹر جاسر الحربش نے بتایا کہ ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے درندوں اور انسانوں کے قدموں کے نشانات کی دریافت جزیرہ عرب میں انسان کی موجودگی کا پہلا سائنٹفک ثبوت ہے۔

اس دریافت نے دنیا کے اس اہم علاقے میں انسان کے سفر کے دوران حیاتیاتی ماحول کا بھی اچھوتا ثبوت مہیا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین آثار قدیمہ کے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی ہے کہ یہاں النفود صحرا میں سیکڑوں قدرتی جھیلیں تھیں۔ جہاں انواع و اقسام کے جانور کثیر تعداد میں آباد تھے۔ یہاں 7 انسانوں کے قدموں کے نشانات ملے ہیں جبکہ اونٹوں کے 107 نشانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہاتھیوں کے 43 نشانات ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More