The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب،کورونا بحران میں انشورنس کمپنیوں کو زبردست منافع

6

بدھ ستمبر
10:25

ریاض ۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی نگراں انشورنس کمپنی نجم کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد السلیمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انشورنس کمپنیوں نے کورونا بحران کے زمانے میں ٹریفک حادثات کم ہونے کے باعث خوب منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور محکمہ ٹریفک کی سکیموں سے بھی انشورنس کمپنیوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کرفیو لگا ہوا تھا اس وجہ سے ٹریفک حادثات نہ ہونے کے برابر ہوئے۔ اس کا بڑا فائدہ انشورنس کمپنیوں کو پہنچا۔ حادثات نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا مطالبہ کرنے والے کم تعداد میں تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More