The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی عرب،مسافروں کو کرونا کی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی ہدایت … اب ملک کے تمام ہوائی اڈے بین الاقوامی مسافر پروازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہیں، جنرل اتھارٹی

3

اب ملک کے تمام ہوائی اڈے بین الاقوامی مسافر پروازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہیں، جنرل اتھارٹی

جمعرات ستمبر
12:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی (جاسا)نے مملکت میں آنے اور بیرون ملک جانے والے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمہ وقت کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اتھارٹی نے کہاکہ اب ملک کے تمام ہوائی اڈے بین الاقوامی مسافر پروازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

البتہ سعودی حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے والے مسافروں ہی کو مملکت میں داخل ہونے اور یہاں سے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔جاسا نے ایک بیان میں کہا کہ ہر فضائی کمپنی کو پروازوں کی بحالی سے قبل مسافروں کے لیے اپنے قواعد وضوابط کی وضاحت کرنی چاہیے۔اس نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے روانہ ہونے والے مسافروں کی بھی یہ ذمے داری ہے کہ وہ جائے منزل ملک کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر اور قواعد وضوابط کی پاسداری کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More