The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی ریسرچ اور مارکیٹنگ گروپ کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹوافسر کا تقرر

14

اتوار اکتوبر
12:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سعودی ریسرچ اور مارکیٹنگ گروپ(ایس آر ایم جی)نے جمنا الراشد کو نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مقرر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک بیان میں کمپنی کی نئی سی ای او کے طور پر ان کے تقرر کا اعلان کیا ۔مس الراشد پہلی سعودی خاتون ہیں جنھیں کسی میڈیا گروپ کے اس اہم انتظامی عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے لندن کی سٹی یونیورسٹی سے 2013 میں انٹرنیشنل جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ اس سے پہلے میڈیا مشیر اور کمیونیکیشنز ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔وہ اب خطے کے بڑے میڈیا گروپ ایس آر ایم جی کی انتظامی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ان کا تقرر سعودی ویژن 2030 کے تحت کیا گیا ہے۔وسیع تر اصلاحات کے حامل اس منصوبے کے تحت باصلاحیت سعودی خواتین کو اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں اور مملکت کی افرادی قوت میں شامل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More