The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی خاتون نے 10 ہزار نوادرات جمع کر کیگھرکومیوزیم میں تبدیل کر دیا

17

اتوار اکتوبر
12:15

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے حیران کن طور پر پرانے دور میں استعمال ہونے والی اشیائ اور نوادرات کی بڑی تعداد اپنے گھر میں جمع کر کے اسیایک میوزیم میں تبدیل کر دیا۔ سعودی عرب خاتون ھویدا ہوساوی نے گذشتہ 25 سال سے نوادارت جمع کرنے کواپنا پیشہ بنا رکھا ہے۔،پچھلے اڑھائی عشرے وہ ایسی 10 ہزار نوادارات اور برسوں پہلے استعمال ہونے والی اشیائ جمع کرتی رہی ہیں۔یہ نودارات سعودی عرب کے پرانے طرز زندگی کی آج بھی ایک جھلک پیش کرتی ہیں جن سے علاقے کی تاریخی اور تہذیبی روایات کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ سعودی خاتون نے نوادارات جمع کرکے نئی نسل کو یہ بتانے کی منفرد کوشش کی ہے کہ اس کے آباو اجداد کا طرز زندگی کیسا تھا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہوساوی نے کہا کہ نوادارات جمع کرنے کا شوق مجھے بچپن ہی سے تھا جو زندگی کے کسی موڑ پر کم نہیں ہوا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میری زیادہ توجہ متروک ہونے والی مصنوعات اور نوادارت جمع کرنے پر مرکوز رہی،بہت سی چیزیں? میں? نے خرید کر کے اپنے گھر کے عجائب خانے میں رکھیں۔ان کیجمع کردہ نوادرات میں پرانے دور کے ریڈیو، ٹی وی سیٹ، دستی ہتھیار، گھروں میں استعمال ہونے والے برتن، چمڑے کی اشیا اور دیگر بیش قیمت نوادرات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More