The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی حکام نے مملکت میں واپس آنے والوں کے لئے کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ثبوت دینا لازمی قرار دے دیا

6

جمعرات ستمبر
11:11

سعودی حکام نے مملکت میں واپس آنے والوں کے لئے کورونا وائرس سے پاک ہونے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب آنے کے لیے کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الرؤسا نے کورونا وائرس کی وبا کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب آنے والے افراد میں سے جن کا کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آئے گا اسے وزارت صحت کی نگرانی میں تین دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ایس او پیز پر مشتمل گائیڈ بک جاری کردی گئی ہے۔

ابراہیم الرؤسا نے فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ بک کراتے وقت مسافروں کو سفر کے نئے ضوابط اور شرائط سے اچھی طرح سے آگاہ کرنے کا اہتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More