The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی اقامہ والوں کی معیاد 25 اور 30 ستمبر کو ختم،ٹکٹس کے حصول کیلئے پی ائی اے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش … صورتحال کے پیش نظر اقامہ معیاد 25 ستمبر رکھنے والے … مزید

17

صورتحال کے پیش نظر اقامہ معیاد 25 ستمبر رکھنے والے پہلے اور 30 ستمبر والے دو روز بعد رابطہ کرلیں، ترجمان پی آئی اے کا بیان

منگل ستمبر
18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پی آئی اے ترجمان عبد اللہ حفیظ خان نے کہاہے کہ سعودی اقامہ رکھنے والوں کی معیاد 25 اور 30 ستمبر کو ختم ہونے کی بنا پر ٹکٹس کے حصول کیلئے پی ائی اے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہے ،صورتحال کے پیش نظر اقامہ معیاد 25 ستمبر رکھنے والے پہلے اور 30 ستمبر والے دو روز بعد رابطہ کرلیں۔ ترجمان پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس ٹکٹس کے حصول کیلئے مسافروں کا غیرمعمولی رش ہے،سعودیہ کیلئے زیادہ تر اقامے 30 ستمبر کو ختم ہورہے ہیں اس لئے غیر معمولی رش کا سامنا ہے،پی آئی اے نے صورتحال جانچتے ہوئے سعودی انتظامیہ سے 28 مزید پروازوں کی اجازت مانگی تھی تاہم سعودی حکام نے پی آئی اے کو صرف 13 مزید پروازوں کی اجازت دی،ان پروازوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 66 فیصد سے زائد افراد نہ لانے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے جس کے باعث کم مسافر سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اقامہ معیاد 25 ستمبر کو ختم ہونے والوں سے گزارش ہے وہ پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس سے پہلے رابطہ کریں اور جن کے اقامہ کی معیاد 30 ستمبر ہے وہ لوگ ٹکٹس کے حصول کیلئے دو روز بعد رابطہ کرلیں،پی آئی اے کی کوشش ہے اس محدود کیپیسٹی کو احسن طریقے سے پورے ملک میں برابر مہیا کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق پی ائی اے انتظامیہ اور وزیر ہوابازی نے مزید پروازوں کیلئے وزارت خارجہ سے بھی مدد طلب کی ہے تاکہ سعودی حکام سے بات کرکے مزید پروازوں کی اجازت یا اقامہ کی مدت میں اضافہ کروایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More