The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سعودی ائیر فورس نے زخمی یمنی شہریوں کو سقطری جزیرے پہنچا دیا

11

جمعرات ستمبر
11:11

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) حوثی باغیوں کی فائرنگ سے متاثرہ اور زخمی یمنی شہریوں کوعلاج معالجے کی سہولت مہیا کرنے کے بعد سعودی رائل ائیرفورس کے طیاریسی۔130 کے ذریعے یمن کے سقطری جزیرے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ متاثرہ یمنی خاندانوں کو علاج معالجے کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان کے ہسپتالوں میں لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان متاثرین میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد شامل ہیں اور انہیں جازان سے سقطری جزیرے تک واپسی کے لیے مفت فضائی سہولت مہیا کی گئی ہے۔اتحادی فوج نے سقطری جزیرے سے جازان کے لیے یہ فضائی سروس یمن کے عوام کے لیے انسان دوست کردار ادا کرتے ہوئے مہیا کی ہے۔یہ اس سلسلے کی چھٹی پرواز ہے جو یمنی شہریوں کو علاج کی مکمل سہولتیں مہیا کرنے کے بعد واپس یمن لے کر گئی ہے۔اس سے قبل اتحادی افواج کی قیادت نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر یمنی شہریوں کو مختلف علاقوں سے سفری سہولتیں مہیا کیں ہیں جس میں سقطری جزیرے سے 162 طلبہ کو عارضی دارالحکومت عدن منتقل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More