The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا کے مختلف مقامات پر قتل اور حادثہ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاںبحق اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا

6

بدھ ستمبر
15:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سرگودھا کے مختلف مقامات پر قتل اور حادثہ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاںبحق اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ مقتولین اور متوفی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 104 جنوبی میں بچے کی پیدائش کے جشن میں معمولی بات پر تلخ کلامی نوجوان نجم الحسن نے بھائی محمد وقاص کے کہنے پر فائرنگ کر کے چک 109 جنوبی سے مہمان آئی خاتون کنول پروین زوجہ عمران کو قتل کر دیا۔

اسی طرح نواحی چک 126 شمالی میں فصل اجاڑہ کی تلخ کلامی کی رنجش پر منیر ،عباس وغیرہ سات افراد نے فائرنگ کر کے منور عباس کو قتل اور طارق حسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔جبکہ سرگودھا لاہور روڈ پر چک 80 جنوبی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے کوڑے کوٹ کے اللہ بخش کو کچل دیا جو موقع پر جانبحق ہو گیا پولیس اسٹیشن صدر،سلانوالی اور بھاگٹانوالہ نے مقتولین اور متوفی کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے جن میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More