The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا میں چیکنگ کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر کے دو قصابوں کو گرفتار کرلیا

4

منگل ستمبر
14:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سرگودھا میں چیکنگ کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر کے دو قصابوں کو ناقص گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے ڈاکٹر محمد عمران کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ ترکھانوالہ کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران نورے وریام موڑ گوشت کی دوکان پر چھاپہ مارا تو وافر مقداد میں مضر صحت گوشت برآمد کر کے دو قصاب کو ناقص گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا جس پر تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے لائیو سٹاک ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عمران کی رپورٹ پر دونوں قصابوں غلام باقر،اور عنصر علی کے خلاف زیر دفعہ3/8سلاٹر ایکٹ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More