The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا میں علاقہ کینٹ کے مقدمہ قتل اور مقدمہ ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار‘ نو سال پرانے قتل کی تفتیش شروع

13

اتوار اکتوبر
12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں علاقہ کینٹ کے مقدمہ قتل اور مقدمہ ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو پولیس نے گرفتار کر کے نو سال پرانے قتل کی ضابطہ کے کاروائی کرتے ہو ئے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے چھاپہ مار کرقتل کے مقدمہ میں نو سال سے مطلوب اشتہاری مجرم افتخار شاہ ولد محمد علی سکنہ چک نمبر263ر ب ڈجکوٹ ضلع فیصل آباد کو گرفتارکرلیا۔ جس نے نو سال قبل ماہ اکتوبر 2011میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مجرم اشتہاری نے اپنے دیگر چارساتھیوں کے ساتھ ملکر کامران ریاض کوقتل کردیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے۔تھانہ کینٹ پولیس ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم افتخار شاہ کو گرفتارکرلیا جبکہ اسکے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ٹاسک دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ کینٹ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری مجرم محمد عارف ولد محمد شریف سکنہ موتیاں والا شیخوپورہ کو گرفتارکرلیا ۔جس نے گزشتہ سال ماہ اگست 2019کو اپنے دیگر چارساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر شاہین پارک سرگودھا کے محمد عرفان کے گھر میں زبردستی گھس کر زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری سرگودھا پولیس کے لئے ایک چیلنج رہی اور اب ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں لیاقت علی، محمد اشرف اور محمد عامر کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چھیننا گیامال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More