The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا ‘ سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے شرح اموات میں خطر ناک حد تک اضافہ

7

بدھ ستمبر
13:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔زرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار کہا کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے شرح اموات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ان حادثات کی وجہ سے انسانی جان ومال کاشدیدنقصان ہوتا ہے۔فیصل گلزار نے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئیکہا کہ ٹریفک حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ ایک بڑی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان حادثات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے تحت انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ کے ہمراہ خوشاب روڈ سرگودھا پر عوام کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے متعلق آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More