The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا ،کینٹ پولیس کی کاروائی ،9سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

14

بدھ ستمبر
17:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سرگودھا میں کینٹ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 9سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو دس گھنٹوں میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کینٹ پولیس کو نواحی چک48شمالی کے احمد سرفراز نے اطلاع دی کہ اسکی 9سالہ بیٹی مسماة(ر) کو حسن نامی نوجوان نے قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے۔

جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکرکاروائی شروع کی اور جدید اور روائتی طریقہ تفتیش کے زریعے ملزم حسن ولد ریاض سکنہ چک 48شمالی کو دس گھنٹوں میں میں گرفتارکر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More