The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا ،مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیاگیا

5

جمعرات ستمبر
16:19

سرگودھا ،مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیاگیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سرگودھا کے علاقہ بھلوال شہر کے مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے چھاپہ مارکر اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد بلال ولد محمد ریاض سکنہ کوٹ حاکم خان تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا۔

جس نے گذشتہ سال معمولی رنجش کی بنا پر اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر بھیرہ کے ندیم احمد کو قتل کے ارادہ سے فائر کرکے شدید زخمی کر دیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ گزشتہ روز تھانہ بھلوال سٹی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جس کے ساتھی ملزمان قبل ازیں گرفتار ہو کرحوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More