The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرگودھا، اغوا ہونیوالے لڑکے کی نعش کماد سے بر آمد

8

منگل ستمبر
15:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) قصبہ لالیاں کے علاقہ کانڈیوال کے گائوں لنگر مخدوم سے رات کو اغوا ہونے والے لڑکے کی نعش فصل کماد سے مل گئی جس کو پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے علاقہ کانڈیوال کی گاوں لنگر مخدوم سے نوجوان امتیاز عرف تاز قوم ٹونڈا کو رات کو اغوا کر لیا گیا جس کی اگلے روز قریب فصل کماد سے نعش ملی جسے پولیس تھانہ کانڈیوال نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا اور تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More