The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے 620 روپے کا چیک بھیجنے پر راشد محمود سے معافی مانگ لی … ہمارا ادارہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،راشد محمود ہمارے لیجنڈ … مزید

6

ہمارا ادارہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،راشد محمود ہمارے لیجنڈ اداکار ہیں،درخواست ہے کہ وہ ہماری معافی قبول کریں۔ پی ٹی وی مینجمنٹ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
منگل ستمبر
14:01

اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) سینئر اداکار راشد محمود نے احتجاجاًپاکستان ٹیلی وژن پر کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں راشد محمود نے کہا کہ پاکستان کے جس گھر میں بھی ٹیلی وژن موجود ہے میں چار دہائیوں سے اس گھر کا مکین ہوں ، میں نے ملک کیلئے کیا خدمات سر انجام دی ہیں سب اس سے آگاہ ہیں اور میں ایک کھلی کتاب کی طرح ہوں۔ے مزید بتایا کہ پی ٹی وی کی جانب سے دو سال قبل مجھے عاشورہ محرم کیلئے مرثیہ پڑھنے کے لئے بلایا گیا اور میں بر ملا کہتا ہوں کہ مرثیہ ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا ۔ میں نے مرثیہ ریکارڈ کرا دیا اور وہ چل بھی گیا لیکن اب دو سال کے بعد اس کا چیک آیا تو اس کی رقم 620روپے تھی ۔ نئے پاکستان میں میرے مدر انسٹی ٹیوٹ کا یہ رویہ قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی پر لوگ 15سے 25لاکھ روپے تک ماہانہ وصول کر رہے ہیں حالانکہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق بھی نہیں ۔ انہوںنے اعلان کیا کہ میں احتجاجاً آئندہ پاکستان ٹیلی وژن پر کام نہیں کروں گا۔تاہم اب سرکاری ٹی وی چینل نے ارشد محمود سے معافی مانگ لی ہے۔سرکاری ٹی وی چینل کی میجمنٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد ہم راشد محمود سے معافی مانگتے ہیں۔کیونکہ یہ ہمارے لیجنڈ ہیں اور ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہم نے راشد محمد صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ ہماری معافی قبول کریں۔ راشدمحمود نے کہا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کی معذرت قبول کر لی ہے لیکن میرا اٹل فیصلہ ہے کہ کبھی بھی پی ٹی وی پر کام نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ میں نے ہمیشہ رزق حلال کمایا اور اپنا گھر چلایا ،جب تک میرے ہاتھ پائوں سلامت ہیں خود کما کر کھائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میںحق کی بات کہنے میں کبھی خوف کا شکار نہیں ہوا اور ہمیشہ حق کی آواز بنوں گا ،کسی بھی اداکار کی تذلیل و تضحیک قبول نہیں ، میں دوسروں کیلئے بھی اسی طرح آواز بلند کروں گا،صرف خدا کی ذات سے مدد مانگی ہے اور مرتے دم تک اسی سے مانگوں گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More