The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی نہ ہوسکی، طلبا بغیر کتابوں کے جائیں گے … سکول( کل) کھل جائیںگے ، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لیے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی

15

سکول( کل) کھل جائیںگے ،
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لیے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی

پیر ستمبر
18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) کراچی سمیت ملک بھر میں کل(منگل)اسکول کھل جائیں گے تاہم محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی نہیں کی جاسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں کے لیے کتب کی چھپائی اور ترسیل میں ناکام ہوگیا، کتب نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل طلبا کو فراہم کی جانی تھیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری اسکولوں کو مفت کتب فراہم نہ ہوسکیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لیے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی، رقم نہ ملنے سے نجی پبلشر نے سرکاری کتب کی چھپائی 40 فیصد کم کردی۔ذرائع کے مطابق 40 فیصد کم کتابوں کی اشاعت کے علاوہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جو شائع کردہ کتابیں ہیں وہ بھی طلبا تک نہیں پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ آج (منگل)سے شروع تعلیمی سیشن میں طلبا بغیر کتابوں کے جائیں گے، نویں دسویں کے علاوہ انٹر کی سطح کی کتب بھی دستیاب نہیں۔

نویں دسویں کی صرف مطالعہ پاکستان اور سندھی کی کتب فراہم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آج مخصوص ہدایات کیساتھ ملک بھر کے اسکول کھول دیے جائیں گے، طالب علم مخصوص فاصلے سے کلاس میں بیٹھیں گے۔اسکولوں میں طلبا اور اسکول کے عملے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، بیمار ہونے کی صورت میں طلبا کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More