The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرکاری ادویات کے ٹینڈر میں تاخیر، جے یو آئی کوئٹہ کا حکومت کی نااہلی اور سست روی پر برہمی کا اظہار

7

بدھ ستمبر
22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینیر نائب امیر مولانا خورشید احمد‘ جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حافظ عبدالحق حقانی مولانا محمد ایوب مفتی عبدالسلام رئیسانی مفتی عبدالغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ خان کاکڑ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا محمد عارف شمشیر حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور حافظ دوست محمد نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت کی نااہلی اور سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں سرکاری ادویات کا ٹینڈر مارچ میں اوپن ہوا کرتا تھا اور پورے بلوچستان کے اضلاع میں سرکاری ادویات جون کے پہلے ہفتے میں پہنچ جایا کرتی تھیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سال2020 ختم ہونے والا لیکن سرکاری ادویات ابھی تک کوئٹہ سمیت کسی بھی اضلاع کو ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں جن کی وجہ سے غریب عوام اس مہنگائی کے دور بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ یہ مہنگی ادویات پہلے تمام سرکاری اسپتالوں میں اسانی سے غریب کو فراہم کی جاتی تھیں اب ناپید ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہو رہا ہے کہ سرکاری ادویات فنڈکی مد میں اربوں روپے لیپس ہونے کا خطرہ ہے اگر خدا نہ خواستہ یہ فنڈ لیپس ہو گیا تو بلوچستان کے غریب عوام کو سرکاری ادویات کی فراہمی کے لیے جون 2021 تک انتظار کرنا پڑیگا لہذا چیف جسٹس سے اپیل کی جاتی ہے 2020 کی سرکاری ادویات کی آسانی سے فراہمی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے عوام کو سہولت دی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More